• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ 7 سال کی بچی مل گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ 7 سال کی بچی مل گئی۔

پولیس کے مطابق بچی آج نانی کے گھر سے ملی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، بچی کل اسکول سے لاپتہ ہوئی تھی۔

بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد والد نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز اپنے بھائی بلال کے ساتھ اسکول گئی تھی، چھٹی کے وقت بھائی بہن کا انتظار کرتا رہا مگر بہن نہیں آئی تو بچہ اسکول سے گھر واپس چلا گیا۔

بچے نے گھر جاکر والد کو بتایا تو انہوں نے اسکول جا کر بچی کو ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملی جس کے بعد بچی کے والد نے شاہ لطیف تھانے میں گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید