• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ کی والدہ نے پوتی کے 3 ماہ کی ہونے پر اپنے بال کیوں عطیہ کیے؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بیٹی دعا 8 دسمبر کو 3 ماہ کی ہو گئیں۔

اس موقع پر رنویر سنگھ کی والدہ انجو بھاؤنانی نے اپنے بال عطیہ کیے ہیں۔

انجو بھاؤنانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی دو نئی تصاویر شیئر کی ہیں، پہلی تصویر میں اُنہیں اپنے عطیہ کیے ہوئے بال ہاتھوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری تصویر میں وہ بال عطیہ کرنے کے بعد اپنا نیا ہیئر اسٹائل دکھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انجو بھاؤنانی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میری پیاری دعا 3 ماہ کی ہو گئی ہے اور میں اس خاص دن کو محبت اور امید کے پیغام کے ساتھ منا رہی ہوں۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ جیسا کہ ہم دعا کو بڑھتے ہوئے دیکھنے کی خوشی کا جشن منا رہے ہیں تو اس دن نے ہمیں نیکی اور مہربانی کی طاقت بھی یاد دلائی ہے۔

انجو بھاؤنانی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں امید کرتی ہوں کہ آج کے دن بالوں کا عطیہ دینے کا میرا یہ چھوٹا سا عمل مشکل وقت سے گزرنے والے کسی شخص کی زندگی میں سکون اور اعتماد لا سکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید