گجرات (نمائندہ جنگ) ڈرگ انسپکٹر گجرات احسان الٰہی چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ محلہ علی پورہ میں میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور بغیروارنٹی ادویات فروخت کرنے پر سیل کردیا اور میڈیکل سٹور کے مالک محمود مقبول کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔