کوئٹہ(پ ر)پیپلزپارٹی کے سابق وزیر حاجی علی مدد جتک نے ژوب میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن ملک کے ہر باسی کا حق ہے بلوچستان میں منافرت اور دہشت پھیلانے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں دیرپا امن کے قیام میں اہل بلوچستان سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سابق وزیر نے کہاکہ بلوچستان میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردی پھیلائی جارہی ہے عوام فورسز کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملادینگے۔