کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق ضلعی صدر ارباب اقبال کاسی نے باچاخان چوک سے منسلک گوشت مارکیٹ کی زمین پر انتظامیہ کے غیر قانونی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ زمین کاسی قبیلے کی ملکیت ہے، 1908 میں انگریز نے ایک معاہدے کے تحت یہ زمین کاسی قبیلے سے حاصل کی تھی اور اس معاہدے کے تحت زمین کا اصل مالک کاسی قبیلہ ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی اقدام عوام کو کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاسی قبیلہ صدیوں سے آباد اور اس کی ملک و صوبے کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، شدید سردی میں کاسی قبیلے کے معتبرین کیمپ میں بیٹھے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ مسئلے کو بات چیت سے حل کرے۔