پیرس (اے ایف پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین ترجیح یوکرینی جنگ کا خاتمہ ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے مقابلے میں مشرق وسطیٰ کا بحران کم مشکل ہے۔ فرانسیسی جریدے ’پیرس میچ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’یرا خیال ہے کہ ہمیں یوکرین کا مسئلہ روس کے ساتھ حل کرنا ہو گا۔‘‘ اس سوال کے جواب میں کہ دوسری مرتبہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد بین الاقوامی سیاست میں ان کی اولین ترجیح کیا ہو گی، منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی جریدے کو بتایا، ’’دونوں ہی ممالک اتنی بڑی تعداد میں جانی نقصانات اٹھا رہے ہیں کہ کسی کو بھی یقین نہیں آتا۔ لاکھوں فوجی مارے جا رہے ہیں۔