اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں غزہ میں فوری، غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
اجلاس میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری کے لیے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے۔
امریکا اسرائیل اور دیگر 7 ملکوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، 13 غیرحاضر رہے۔
جنرل اسمبلی اجلاس میں امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور کی گئی۔