• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں: مغوی بچہ 6 روز زیادتی کے بعد قتل، لاش نہر سے برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چونیاں میں گزشتہ ہفتے اغواء کیے جانے والے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مقتول کو الہٰ آباد سے اغواء کیا جہاں انہوں نے 6 روز تک بچے سے زیادتی کی اور اس کی والدہ سے بھتے کا مطالبہ کرتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بھتے کی رقم نہ ملنے پر ملزمان نے 13 سالہ حسن علی کو زیادتی کے بعد گلے میں رسی ڈال کر قتل کر دیا۔

مقتول کے اغواء کا مقدمہ تھانہ الہٰ آباد میں درج تھا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی لاش چھانگا مانگا نہر سے برآمد کی۔

قومی خبریں سے مزید