• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کا معاملہ، کوئٹہ اور لاہور ایئرپورٹس کا سیفٹی آڈٹ مکمل

برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے معاملے پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے کوئٹہ اور لاہور ایئرپورٹس کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا۔ 

سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز نے ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئر کموڈور شاہد قادر کی سربراہی میں آڈٹ کیا۔ 

ڈائریکٹر سیکیورٹی سی اے اے کے مطابق کوئٹہ اور لاہور ایئرپورٹس کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا، دونوں ایئرپورٹس سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی جانچ پڑتال کی۔ 

ڈائریکٹر سیکیورٹی سی اے اے شاہد قادر کے مطابق آئندہ ہفتے کراچی ایئرپورٹ کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا، کراچی ایئرپورٹ کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کا بھی سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا۔ 

ایئر کموڈور شاہد قادر نے کہا برطانیہ کیلیے براہ راست پروازوں کی شروعات کیلیے یہ اقدام اہم ہے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل انسپکشن کر رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر پہنچے گی۔

قومی خبریں سے مزید