الارم ……
ایک کروڑ ڈالر،
میں اس ٹائم پیس کی قیمت دیکھ کر اچھل پڑا۔
کیا یہ انٹیک ہے؟ میں نے پوچھا۔
جی نہیں،
ماڈرن ایجاد ہے، سیلزمین نے بتایا۔
آج کل ہر فون میں گھڑی ہوتی ہے۔
نئے ٹائم پیس کون ایجاد کررہا ہے؟ میں نے تعجب کیا۔
جب کسی حکمراں کا وقت ختم ہوجاتا ہے تو اس کا الارم بج اٹھتا ہے۔
اس طرح ملک سے بھاگنے کا وقت مل جاتا ہے،
سیلزمین نے جواب دیا۔
یہ الارم کب بجتا ہے،
میں نے جاننا چاہا۔
سیلزمین نے کہا،
جب انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں۔
جب عوام کا غصہ بے قابو ہوتا ہے۔