• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ویڈیو پروڈیوسرز کی درخواست پر لیک کرنے دی: اروشی روٹیلا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے متنازع ویڈیو لیک پر لب کشائی کر دی۔

انہوں نے لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیو کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی لیک ویڈیو پر گفتگو کی جو گزشتہ برس سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔






انہوں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ ویڈیو ان کی فلم ’گھسپیٹیا‘ کا ایک سین ہے جسے پروڈیوسرز کی درخواست پر لیک کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی، وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ پروڈیوسرز نے میری ٹیم سے اجازت طلب کرنے کے بعد اس سین کو پہلے وائرل کیا اور اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ فلم کی تشہیر کا حصہ تھا، جو لڑکیوں کے لیے بھی وارننگ تھی کہ وہ محتاط رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اروشی روٹیلا کی ایک 23 سیکنڈ کی متنازع ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید