• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طالبعلموں نے اے آئی اور قدرتی اجزاء سے کئی بیماریوں کا علاج پیش کر دیا


ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری نمائش میں میڈیکل کے طالب علموں نے  قدرتی اجزاء کی مدد سے کئی بیماریوں کا علاج پیش کر دیا۔

پاکستانی طالب علموں نے ذہنی دباؤ کم کرنے اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کا حل بھی قدرتی اجزاء کی مدد سے نکال لیا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے بھی اشیاء تیار کر لی گئیں۔

اس کے علاوہ طالب علموں نے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے خاص جوتا بھی متعارف کروایا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں میں فالج کے اثرات مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نمائش میں ایک ایسی اے آئی بیسڈ مشین بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے جس سے بینائی کے چیک اپ کے ساتھ ساتھ اس کی تھراپی بھی ممکن ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید