• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کی بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بنانے کی تیاری

مکیش امبانی— فائل فوٹو
مکیش امبانی— فائل فوٹو

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بنا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ڈیٹا سینٹر گجرات میں بنایا جائے گا جس کے لیے انہوں نے مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس AI سیمی کنڈکٹرز حاصل کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کے بعد ریلائنس گروپ ڈیٹا سینٹرز بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بزنس ٹائیکون مکیش امبانی آرٹیفیشل انٹیلی جنس  کی خدمات فراہم کرنے کے لیے خطیر رقم لینے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کے اس منصوبے کی لاگت 20 سے 30 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید