پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی 23 سال کی ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ شب اپنی 23 ویں سالگرہ کا جشن والدہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منایا۔
میرب علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں برتھ ڈے کی سرپرائز پارٹی دی ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرے سب ہی دوستوں نے سویٹ شرٹس پہن رکھی ہیں اور ان پر لکھوایا گیا جملہ میں بہت زیادہ استعمال کرتی ہوں۔
اداکارہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ ایک جذباتی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
میرب علی کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گلابی جبکہ ان کے سب ہی دوستوں نے سیاہ سویٹ شرٹس پہن رکھی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ کی 23 ویں سالگرہ کی پارٹی سے ان کے منگیتر گلوکار عاصم اظہر غائب ہیں جن سے متعلق مداح اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ان سے سوالات کرتے نظر آ رہے ہیں۔