بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند جبکہ ایک ہفتے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کردی گئی ہے۔
بنکاک سے مقامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ ٹرین اور بس سروس مفت کر دی گئی ہے۔ مفت پبلک ٹرانسپورٹ دھوئیں کا باعث بننے والا ٹریفک کم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 437 میں سے 352 اسکول بند کیے گئے ہیں، 5 سال میں پہلی بار اتنی تعداد میں اسکول بند ہوئے۔