سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ عالمی سطح پر سونے کے ریٹ میں 29 ڈالر فی اونس کا بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز کی 750 روپے فی تولہ کی کمی کے بعد آج 2900 روپے کا بڑا اچھال دیکھنے میں آیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 89 ہزار600 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2486 روپے اضافے سے 2لاکھ 48 ہزار 285 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 29 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 2 ہزار 772 ڈالر فی اونس ہے۔