• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااختیار لوگوں سے مذاکرات چاہتے ہیں جو حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے: احمد خان بھچر

احمد خان بھچر— فائل فوٹو
احمد خان بھچر— فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریکِ انصاف کے رہنما احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بااختیار لوگوں سے مذاکرات چاہتے ہیں، بااختیار حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اسٹیبلشمنٹ کی مرضی ہو گی تب مذاکرات ہوں گے، 26 نومبر کو جو ہوا اس کے ذمے دار شہباز شریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 سے 26 نومبر تک جو کچھ ہوا اس کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ کنفرم فیگر تب تک نہیں بتا سکتے جب تک زخمیوں اور مرنے والوں کی تصدیق نہ کر لیں، ہمارے 100 کے قریب کارکن لاپتہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید