• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانئ پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت کا بانئ پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے ملٹری ٹرائل کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مفادات کے لیے تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کرے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سیاسی مافیا کو بانئ پی ٹی آئی مائنس کرنے میں ہی اپنی بقا نظر آ رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ حکومت بغضِ بانئ پی ٹی آئی میں ہر حد تک جانے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے سول نافرمانی کی کال پر آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید