• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیتون کی کاشتکاری غربت کا مؤثر حل ہے: رانا تنویر

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹو
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹو

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زیتون کی ویلیو چین ملکی زرعی ترقی کا اہم جزو ہے۔

اسلام آباد میں گرینڈ نیشنل اولیو گالا 2024ء سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ زیتون کی کاشت کاری موسمیاتی تبدیلی اور غربت کا مؤثر حل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں زیتون کے جنگلی درختوں کو سرسبز باغات میں تبدیل کیا گیا ہے۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ نجی شعبے کے ذریعے زیتون کے تیل کی برآمد شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیتون کے شعبے میں 70 سے زائد اسٹارٹ اپس کا قیام کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید