مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے بتایا ہے کہ چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے ضم شدہ اضلاع کے لیے فنڈز بند کر دیے ہیں۔
مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احسن اقبال نے 2022ء میں بھی یہی کیا تھا، اس طرح کے کام قابلِ قبول نہیں، وعدے کے مطابق یہ ضم اضلاع کا حق ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم اور وزیرِخزانہ ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے معاملے کا نوٹس لیں۔
مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا نے کہا کہ صوبوں کو بھی آئی ایم ایف کی جانب سے دیے گئے ہدف حاصل کرنے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا کے ہدف میں کوئی اونچ نیچ ہوئی تو ہم ذمےداری نہیں لیں گے۔
مزمل اسلم نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی کارکردگی جان بوجھ کر خراب کرنے سے گریز کیا جائے۔