اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔
تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کےلیے اجلاس شروع کر دیے ہیں، جن میں مشرق وسطیٰ میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق شام کے فضائی دفاعی نظام کو جزوی طور پر ناکارہ بنادیا اور حزب اللّٰہ کو کمزور کر دیا ہے، ان اقدامات کے بعد ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کا سنہری موقع ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی میڈیا کے دعووں پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔