• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی جماعت میں شامل ہوتا تو سامنے اعلان کرتا، عادل بازئی


رکن قومی اسمبلی ملک عادل بازئی نے کہا ہے کہ میں اگر کسی جماعت میں شامل ہونا چاہتا تو سب کے سامنے اعلان کرتا، ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہے، اللّٰہ نے مجھے فتح سے ہمکنار کیا۔

کوئٹہ میں رکن قومی اسمبلی ملک عادل بازئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ین اے عادل بازئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن کے پاس کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا، میں اگر کسی جماعت میں شامل ہونا چاہتا تو سب کے سامنے اعلان کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حلقے سے میرے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے صرف 2500 ووٹ لیے تھے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں پاکستان کیلئے نکلا ہوں، پاکستان پر جان بھی قربان ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا مشکور ہوں، زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمیں استقامت سے کھڑے رہنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید