ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے گائنی آؤٹ ڈور سے اغوا ہونے والا نومولود اذان بازیاب ،ملزمہ گرفتار ، پولیس نشتر ہسپتال انتظامیہ کے تعاون اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ تک پہنچی، تفصیل کے مطابق گیارہ دسمبر کو نشتر ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نامعلوم ملزمہ سویرا نامی خاتون کے نومولود بیٹے اذان کو مغوی کی پھوپھی سے دھوکے سے گود میں لیکر فرار ہو گئی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جبکہ بچے کے اغوا ہونے کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد نے کیس میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پولیس سے مکمل تعاون کیا اور انہیں ملزمہ تک پہنچنے میں بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ پولیس نے جمعہ کی شام ملزمہ کو حراست میں لیکر مغوی بچہ بازیاب کروا لیا۔