گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر آپ کو مزا لینا ہے تو فیصل واؤڈا کو سنیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ کتب میلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا ہمیشہ ہیڈ لائن میں رہتے ہیں، میں ذاتی طور پر ان کے پروگرام دیکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی دیکھیں گے کہ ایک ہفتے میں کون کہاں جا رہا ہے، بچے سیاسی کتاب نہ ہی پڑھیں تو بہتر ہے، نئی نسل کو کتاب دوست بننا پڑے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کتاب سے محبت اور دوستی کے لیے گورنر ہاؤس میں سیل قائم کریں گے، زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے کتاب پڑھنا بہت ضروری ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کو کتاب کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے، انتظامیہ نے کتابوں سے محبت کا سلسلہ 19 برس سے جاری رکھا ہے، کتب میلے سے بہت ساری کتابیں خرید کر مختلف جامعات میں رکھواؤں گا۔