تاجر رہنما حنیف گوہر نے کہا ہے کہ سندھ میں زمینوں پر قبضوں کی تین سال سے شکایتیں کر رہے تھے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی، مگر اب آرمی چیف کا ڈنڈا چلا ہے تو چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے کہا کہ سندھ کی اینٹی انکروچمنٹ فورس دراصل انکروچمنٹ فورس ہے جو زمینوں پر قبضے کرتی ہے۔
حنیف گوہر نے سندھ میں مبینہ سسٹم کے خلاف ایکشن شروع ہونے کا اعتراف کیا۔