• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے، سربراہ حزب اللّٰہ

نعیم قاسم
نعیم قاسم

حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے اور شام میں گولان پہاڑیوں کے بفرزون پر اسرائیلی فوج کا قبضہ اس کا ثبوت ہے۔

نعیم قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امید ہے شام کے نئے حکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے اور اسرائیل سے معمول کے تعلقات نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد حزب اللّٰہ کا شام سے عسکری سپلائی کا راستہ ختم ہوچکا ہے جلد نیا راستہ تلاش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شام کے حالات کو مستحکم کرنے تک شامی باغیوں کے بارے میں رائے قائم نہیں کرسکتے، امید ہے نئی شامی حکومت تمام فورسز اور جماعتوں کو حکومت میں شامل کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید