میرٹ پر زیادہ مسلمان طالب علموں کو داخلہ ملنے پر بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر کے میڈیکل کالج کا لائسنس منسوخ کردیا۔
وِشنو دیوی میڈیکل کالج میں طلبہ کی 50 میں سے 42 نشستوں پر مسلمان طلبہ کو میرٹ پر داخلہ ملا تھا۔
کالج کا لائسنس منسوخ ہونے پر ہندو انتہا پسند تنظیموں نے جشن منایا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی حکام کے فیصلے کو کشمیری طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔