• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

73 سالہ بزرگ سیاستدان کی نوجوان لیڈر کے پیر چھونے کی ویڈیو پر تنقید

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 73 سالہ ایم ایل اے دیوندر کمار جین کی 31 سالہ نوجوان لیڈر کے پیر چھونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

3 بار ایم ایل اے رہنے والے 73 سالہ بزرگ سیاستدان دیوندر کمار جین کی 31 سالہ آریا من سندیا، یونین وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جیو ترادیہ سندیا کے بیٹے کے پاؤں چھونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

11 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ نیشنل اسکول گیمز کے دوران اسٹیڈیم میں ریکارڈ کیا گیا۔ یہ دن دیوِندر کمار جین کا سالگرہ بھی تھا اور انہوں نے اس موقع پر مہا آریامن سندیا اور دیگر افراد کے ساتھ جشن منایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جین سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں جبکہ مہا آریامن ان کے ساتھ کھڑے ہو کر تالیاں بجا رہے ہیں۔ کیک کاٹنے کے بعد جین جھک کر 31 سالہ مہا آریامن کے پاؤں چھوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس اقدام کو مختلف زاویوں سے دیکھا، کچھ اسے عزت و احترام قرار دے رہے ہیں، تو کچھ اسے سیاسی ذلت یا تابع داری کی نشانی سمجھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید