اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے صومالیہ کے شہر ہرجیسا (Hargeisa) کا دورہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہرجیسا بین الاقوامی طور پر صومالیہ کا تسلیم شدہ شہر ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ دورہ صومالیہ کی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ صومالیہ کی حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی بھی بات چیت غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے کے اصولوں کی خلاف ہے۔
انھوں نے کہا کہ او آئی سی صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔