• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے چند گھنٹے میں شام پر 60 کے قریب حملے کیے، شامی مبصرین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل نے چند گھنٹے میں شام پر 60 کے قریب حملے کیے ہیں۔

شامی مبصرین کے مطابق اسرائیل نے شام کے فوجی ٹھکانوں پر 61 میزائل داغے۔

قنیطرہ شہر میں پیش قدمی پر عرب لیگ نے شام میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کی ہے۔

شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس میں  شامی باغی فورسز کے 15 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

علاوہ ازیں اڈوں سے فوجی سازو سامان کی منتقلی کی اطلاعات ہیں۔ شامی ذرائع کے مطابق روس شمالی شام میں فرنٹ لائن سے فوج پیچھے ہٹا رہا ہے، اپنے فوجی اڈے خالی نہیں کر رہا۔

ادھر حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے اور شام میں گولان پہاڑیوں کے بفرزون پر اسرائیلی فوج کا قبضہ اس کا ثبوت ہے۔

نعیم قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امید ہے شام کے نئے حکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے اور اسرائیل سے معمول کے تعلقات نہیں بنائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید