• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بدھ کی شام تک پانی کی فراہمی بحال کرنے کی یقین دہانی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ قطر کی لائن کی مرمت کل سے شروع کی جائے گی۔

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام 3 دن تک جاری رہے گا، مرمتی کام 24 گھنٹے جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت پر مکمل کیا جاسکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ 65 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 15 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 50 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، سائفن 19میں 84 انچ قطر کے 3 پائپ ہیں، ایک پائپ کا مرمتی کام کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سائفن 19 کے متوازی دونوں پائپ سے پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

مرمتی کام کے باعث لیاری، کلفٹن، گلشنِ اقبال، جمشید ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی پانی کی سپلائی لائن تیسری بار ٹوٹ گئی، پائپ لائن ٹوٹنے سے شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی پھر معطل ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید