کراچی میں پانی کی قلت سنگین شکل اختیار کر گئی۔
متعدد علاقوں میں لائنوں میں پانی نہ آنے کے باعث شہری مہنگے داموں پر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔
علاوہ ازیں کئی علاقوں میں پانی کی لائن میں سیوریج کا پانی آنے اور بدبو والا پانی آنے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔
کراچی میں 84 انچ قطر کی پانی کی سپلائی لائن بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران پھر سے ٹوٹ گئی ہے۔
جامعہ کراچی کے قریب پائپ لائن تیسری بار ٹوٹنے سے شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔