• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: زیورات چوری ہونے کے بعد معلومات کی اپیل

فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانیہ کے ایک ٹاؤن سولی ہول میں چوری کی تحقیقات کرنے والے افسران نے متعدد اشیاء کی تصاویر جاری کی ہیں جن کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ 8 فروری کو رات 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان وارک روڈ پر ایک پراپرٹی سے متعدد قیمتی اشیاء چوری ہو گئی تھیں، اس حوالے سے پولیس امید کر رہی ہے کہ اگر انہیں کسی بھی شخص کو خریدنے کی پیشکش کی جائے تو ان زیورات کو پہچان لیا جائے۔

پولیس نے عوام کو یاد دلایا ہے کہ اگر آپ کو کسی ایسے شخص کی طرف سے زیورات کی پیشکش کی جاتی ہے جسے آپ نہیں جانتے تو آپ کو ہمیشہ دستاویزات دیکھنے کے لیے پوچھنا چاہیے جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ اصلی ہیں یا نہیں اور یہ سامان چوری کا تو نہیں۔

 پولیس نے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ ان اشیاء کو پہچانتے ہیں تو پولیس سے 101 کے ذریعے رابطہ کریں یا کرائم نمبر 20/139553/25 کا حوالہ دیتے ہوئے لائیو چیٹ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید