لاہور میں تھانے سے فرار ہونے والا ملزم عدالت پہنچ گیا اور پولیس کی شکایت کردی۔
پولیس کے مطابق کاہنہ تھانے سے ایک ملزم تھانے سے فرار ہو کر عدالت پہنچ گیا اور عدالت میں شکایت کردی۔
پولیس نے عدالتی حکم پر اے ایس آئی شہزاد شاہین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
اعلیٰ پولیس حکام نے اسے عہدے سے معطل بھی کردیا، مقدمے میں پولیس کی تحویل سے ملزم کو فرار کروانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔