سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) گلا گھونٹ کر قتل کرنے والے خاوند سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ فتح گڑھ میں پولیس نے اپنی بیوی عنبرین کو ٹیلی فون کی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کرنے والے خاوند صغیر احمد سمیت شمس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تاحال کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔