ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 687 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 658 ڈالر فی اونس ہے۔