• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی جائیدادوں کا نیا ویلیوایشن ٹیبل معطل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کی جائیدادوں کا نیا ویلیوایشن ٹیبل معطل کر دیا۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق عوام اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے درج ویلیوز کو حقیقی مارکیٹ سے زائد قرار دیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن ٹیبل کے نفاذ سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس پراپرٹی کی اصل مارکیٹ قیمت سے بڑھ گئی ہے۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے عوام اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے اعتراضات کا جائزہ لیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق نظرِ ثانی شدہ ایس آر او کے اجراء تک پرانا ویلیوایشن ٹیبل معطل رکھا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید