• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کراچی چیمبر کی مصطفیٰ کمال سے مسئلہ حل کرانے کی درخواست

ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے صدر ریحان حنیف—فائل فوٹو
ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے صدر ریحان حنیف—فائل فوٹو

ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے صدر ریحان حنیف نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے برآمدی سرگرمیاں معطل ہیں۔

کراچی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اس موقع پر موجود وفاقی وزیر صحت  مصطفیٰ کمال سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ وفاق کا حصہ ہیں، آپ سے مسئلے کو حل کرنے کی درخواست ہے۔

صدر کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ پولیو کا کیس منظرِ عام پر آتا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، آپ بتائیں اس کے خاتمے کے لیے کیا ہو رہا ہے؟

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ مصطفیٰ کمال جب آپ میئر تھے تب بھی کام کیا، ایسا کام ہیلتھ سیکٹر میں بھی کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ نرسنگ ٹریننگ پروگرام و دیگر اسپتال کے مسائل کا حل آپ کے ماتحت ہے۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معاشی سرگرمیاں معطل ہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے بندرگاہیں بھی بند ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید