• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے سالانہ اربوں روپے کا نقصان سامنے آیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کم وصولیوں اور ناقص نظام کے باعث 11 سال 3 ماہ میں پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

 2014-15ء سے 30 ستمبر 2025ء تک کم وصولیوں کی مد میں 1640 ارب روپے اور بجلی ترسیل و تقسیم کی مد میں قومی خزانے کو 1232 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

11 سال میں سب سے زیادہ نقصان مالی سال 24-2023ء میں 591 ارب روپے ہوا جبکہ سب سے کم نقصانات مالی سال 16-2015ء میں 82 ارب روپے کا ہوا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مجموعی نقصان 171 ارب روپے کا ہوا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید