• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کو 20 دن میں رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ بانی چیئرمین کو 20 دن میں رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات ہوئے 15 سے 20 دن میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بانی پی ٹی آئی نے قیادت کے مشورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے، تاحال مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہونے چاہیے تھے، ایسا نہیں ہے کہ پارٹی یا بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کوشش کررہی ہے کہ مذاکرات آگے نہ بڑھیں، بانی پی ٹی آئی کے بیان سے تھوڑا نقصان ہوا، اب کوششیں ہورہی ہیں کہ مذاکرات شروع ہوں۔

قومی خبریں سے مزید