افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے ایک اوور میں وائیڈ اور نو بالز کی بھرمار کردی۔
نوین الحق نے 13 گیندوں کا ایک اوور کرایا۔
انہوں نے زمبابوے کے خلاف 15 ویں اوور میں 6 وائیڈ اور ایک نو بال کروائی، اس طرح ان کا یہ اوور مجموعی طور پر 13 گیندوں کا بن گیا۔
افغان بولر نے اس اوور میں ایک وکٹ حاصل کی اور مجموعی طور پر 19 رنز دیے۔
اس میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے جس کے بعد زمبابوے نے ہدف میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان نے 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی تھی۔