• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف آؤٹ ہونے کے بعد روہت شرما کے اظہار سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں شروع

تصویر بشکریہ کرک انفو
تصویر بشکریہ کرک انفو

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کے اظہار سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آؤٹ ہونے کے بعد کپتان روہت شرما نے ڈگ آؤٹ کے نزدیک اپنے گلوز پھینکے جس کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کے ریٹائر ہونے کی باتیں شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج روہت شرما پہلی اننگرز میں 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ وہ اس سیریز کے دوران اب تک بڑا اسکور نہیں بنا سکے ہیں۔

روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید