• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ لاہور یا کراچی میں کرائے جانے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور یا کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی جبکہ حالیہ میٹنگ میں پاکستان میں ہی ڈرافٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا ہے کہ بیرون ملک ڈرافٹ کرانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے، پاکستان کی لیگ کا ڈرافٹ پاکستان میں ہی مناسب ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے تمام میچز بھی پاکستان میں ہوں گے۔

اس سے پہلے پی ایس ایل کے چند میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ڈرارفٹنگ 11 جنوری کو ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید