سیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی۔
لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔
مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارک باد دی۔
مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے آج نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
ویمن انڈر 19 ایشیاء کپ میں نیپال نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 104 رنز بنائے۔
کومل خان 38 اور ماہم انیس 29 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
نیپال ویمن انڈر ٹیم نے ہدف 6 گیندیں قبل حاصل کر لیا، پوجا موہاٹو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے قرۃ العین اور فاطمہ خان نے ایک ایک وکٹ لی۔