• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دے دی۔

ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 658 کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جیکب بیتھل نے 76 اور جو روٹ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سینٹنر نے 4 جبکہ میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 347 اور دوسری اننگز میں 453 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک مین آف دی سیریز قرار پائے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید