• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج نئی دلی کا پہلا نمبر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق نئی دلی 772 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ فضائی آلودگی میں دنیا کا آلودہ ترین شہر جبکہ لاہور591 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اگر صرف پاکستانی شہروں کی صورتحال کی بات کی جائے تو لاہور 591 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے، پشاور 294 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے جبکہ راولپنڈی 312 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد231 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے، ہری پور 228 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پانچویں، کراچی 209 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے اور ملتان 196پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید