• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک 2 ملزمان کی شناخت ہوگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 2 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت لیاقت علی اور شفیق کے نام سے کرلی گئی ہے جو کہ متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کا مکمل کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 1 میں مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تلاشی کے لیے روکا تو انہوں نے فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مقابلے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت غلام نبی اور سکندر کے نام سے ہوئی ہے جو درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید