میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہماری خواتین بہت بااختیار ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بیریئرز بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کلچر فیسٹیول اور دفاعی نمائش کراچی میں بہت منظم طریقے سے منعقد ہوئی۔
میئر کراچی نے کہا کہ بہت بڑی بات ہے کہ کراچی میں 44 ممالک کے آرٹسٹ آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔