• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک میں اعلیٰ تعیناتیوں کیلئے دہری شہریت کی شرط ختم کرنے کی مخالفت


وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک میں اعلیٰ تعیناتیوں کے لیے دہری شہریت کی شرط ختم کرنے کے معاملے پر 7 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء اور اسٹیٹ بینک افسران کے لیے دہری شہریت سے چھوٹ کے معاملے پر وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ سے اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956ء میں ترمیم کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بورڈ، مانیٹری پالیسی کمیٹی اور ڈپٹی گورنر کی تعیناتی کی شرائط میں نرمی کی سفارش کی گئی ہے۔

کابینہ ارکان نے ڈپٹی گورنر اور افسران کے لیے دہری شہریت کی شرط ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کا مؤقف ہے کہ دہری شہریت والے فرد کو اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں میں تعینات نہیں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید