• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویکسینیشن مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اورانتظامیہ کوانسداد پولیوٹیم کی سیکیورٹی کےلیےفول پروف انتظامات کی ہدایت کی۔

انہوں نےکہا کہ انسداد پولیوٹیمز کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر بھی مسافر بچوں کی ویکسینیشن کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں کیونکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلیے انسداد پولیو مہم ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید